اسلام آباد:حکومت نےقومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ اضافے کا اطلاق 25 مارچ سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق شہداویلفیئرسرٹیفکیٹس پرشرح منافع 11.28سےبڑھاکر11.52فیصد،بہبود،پنشنرزسرٹیفکیٹس پرشرح منافع 11.28سےبڑھاکر11.52فیصد،ریگولرانکم سرٹیفیکٹس پر شرح منافع 9 فیصد سے بڑھاکر 9.36 فیصد،سپیشل سیونگزسرٹیفیکٹس پرشرح منافع 8.40فیصد سےبڑھاکر8.87فیصد ،ڈیفنس سیونگزسرٹیفیکٹس پرشرح منافع 9.51 فیصد سے بڑھاکر9.68 فیصد ،6 ماہ کے سیونگزسرٹیفیکٹس پرشرح منافع 7.00 سے بڑھاکر7.30 فیصد،3 ماہ کے سیونگزسرٹیفکیٹس پر شرح منافع6.80 فیصد سے بڑھاکر6.92 فیصد ،ایک سال کےسیونگزسرٹیفکٹس پرشرح منافع 7.35فیصد سے بڑھاکر7.40 فیصد کردیا گیا ہے۔