تازہ ترین

وسیم اکرم کیساتھ مانچسٹر ائیرپورٹ کے عملے کا ناروا سلوک

وسیم-اکرم-کیساتھ-مانچسٹر-ائیرپورٹ-کے-عملے-کا-ناروا-سلوک

دنیا میں کہیں بھی سفر کے دوران انسولین ساتھ رکھتا ہوں، ایئر پورٹ عملے نے انتہائی بدتمیزی سے انسولین کولڈ باکس سے نکال کر پلاسٹک بیگ میں رکھنے کا کہا ،سابق کپتان اسلام آباد سوئنگ کے سلطان وسابق قومی کپتان وسیم اکرم نے مانچسٹر ایئر پورٹ پر عملے کی جانب سے ناروا سلوک کئے جانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مانچسٹر ایئرپورٹ کے عملے کا رویہ میرے ساتھ انتہائی افسوسناک تھا ۔ انہوں نے کہا کہ میں دنیا بھر میں سفر کے دوران ذیابیطس کی انسولین ساتھ رکھتا ہوں تاہم مانچسٹر ائیرپورٹ کے عملے نے میرے سے لوگوں کے سامنے بد تمیزی کی انسولین باضابطہ پاؤچ سے باہر نکالنے کا کہا ۔وسیم اکرم نے کہا کہ مجھ سے کہا گیا کہ انسولین کولڈ باکس سے نکال کر پلاسٹک بیگ میں رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں سمجھتا کہ مجھ سے دوسرے لوگوں کی نسبت مختلف سلوک کیا جانا چاہئے ،میں یہ اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ تمام لوگوں سے روا رکھے جانے والے سلوک کا معیار بلند ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ائیرپورٹ پر مناسب سیکیورٹی تدابیر اپنائی جاتی ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان سے گزرنے والے شخص کی تذلیل کی جائے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر یہ مسئلہ اجاگر کرنے کے بعد مانچسٹر ائیرپورٹ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے وسیم اکرم کو جواب دیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ ’یہ معاملہ ہمارے علم میں لانے کا شکریہ، کیا آپ ڈائریکٹ میسج کرسکتے ہیں تاکہ ہم اس معاملے کو حل کرسکیں ‘ جس کے جواب میں وسیم اکرم نے فوری نوٹس لینے پر مانچسٹر ائیرپورٹ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں