عام شہریوں کے ساتھ ساتھ اراکین اسمبلی اور حکومتی شحصیات کا بھی کرونا وائرس جیسی مرض میں مبتلا ہونے کا سلسلہ جاری ہے اس وبا نے جہاں پوری دنیا کو متاثر کیا ہے وہاں پاکستان بھی اس سے شدید متاثر ہو رہا ہے جس سے لوگوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں پاکستان میں اب تک 65 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اب ایک اہم حکومتی شحصیت وزیر مملکت برائے کشمیر امور شہریار آفریدی کی بھی اس وائرس میں مبتلا ہونی کی خبر سامنے آئی ہے شہریار آفریدی نے سوشل میڈیاپر اپنے پیغام میں بتایا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انھوں نے خود کو ڈاکٹرز کی ہدایت پر اپنے آپ کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ https://twitter.com/ShehryarAfridi1/status/1266474721769635840 شہریار آفریدی کا کہنا تھا رب ذوالجلال سے دعا ہے کہ وطن عزیز کو موذی وباء سے محفوظ بنائے اور وزیراعظم عمران خان سرخرو ہوں۔ زلفی بخاری نے سوشل میڈیا پر شہریار آفریدی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ https://twitter.com/sayedzbukhari/status/1266479119744851979 پاکستان میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب تک 65 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جس میں سے 1379 افراد وفات پا چکے ہیں