صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت پنجاب ہیلتھ فیسیلیٹیزمینجمنٹ کمپنی میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ لاہور: وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس میں پنجاب کے مختلف سرکاری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اورترقیاتی منصوبوں پرجاری پیش رفت کاجائزہ لیا۔ وزیرصحت نے افسروں کوترقیاتی منصوبوں کومقررہ وقت پرہرصورت مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ مختلف اضلاع میں ہسپتالوں کی تعمیرکے بعدہزاروں مریضوں کوبہترین طبی سہولیات حاصل ہوں گی۔