کراچی : وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرافضل پیچوہو نے بدھ کو کراچی ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور کوروناوائرس سے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی واپسی کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ 17اپریل سے بیرون ممالک سے آنے والے پاکستانیوں کی حفاظت اور کرونا پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسکریننگ اور کرونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسافروں کی واپسی پر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانا ایک بہت بڑا چیلنج ہوگا، سندھ حکومت اس کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکھر قرنطینہ میں رکھے گئے زائرین کی مثال سب کے سنجیدہ اقدامات کا ثبوت ہیں۔ اتنے زائرین میں مثبت نتائج آنے کے باوجود آج وہ سب صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔ وزیر صحت سندھ نے مذید کہا کہ کراچی ایئرپورٹ پر محکمہ صحت کا عملہ 24گھنٹے موجود رہے گا اور اسکریننگ کے عمل کو فلائیٹ آپریشن تک جاری رکھا جائے گا۔وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے دورے کے موقع پر کورونا وائرس سے تحفظ کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کیلئے 17اپریل سے اسکریننگ اور کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانا چیلنج ہے کہ ہم ان انتظامات کویقینی بنائیں گے۔