اسلام آباد: وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس آج طلب کرلیا ۔ وزیراعلی ٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں امن عامہ کی فضا قائم رکھنے کے لئے مزید اقدامات پر غور ہوگا ۔