تازہ ترین

وزیر اعظم کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا

وزیر-اعظم-کی-سربراہی-میں-وفاقی-کابینہ-کا-اہم-اجلاس-آج-ہوگا

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا۔  تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دن ساڑھے گیارہ بجے وزیر اعظم ہاوس میں ہوگا ، کابینہ اجلاس میں 4 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئیگا۔  وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی صورتحال پر غور ہوگا جبکہ  اجلاس میں وفاقی ملازمین کی ہفتہ کی چھٹی بحال ہونے کی منظوری  کا بھی امکان ہے ۔ کابینہ اجلاس میں ریلوے سٹیٹ ڈیولپمنٹ اینڈ مارکیٹنگ کمپنی کی بحالی ایجنڈا میں شامل ہے ، کابینہ اجلاس میں لیجسلیٹو کیسز کمیٹی کے 19 اور 23 مئی کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈا میں شامل ہے ۔ 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں