تازہ ترین

وزیر اعظم کا روس کی سب سے بڑی مسجد اور اسلامک سنٹر کا دورہ

وزیر-اعظم-کا-روس-کی-سب-سے-بڑی-مسجد-اور-اسلامک-سنٹر-کا-دورہ

ماسکو: وزیراعظم عمران خان نے  نے کیتھڈرل مسجد میں نوافل بھی ادا کیے۔ تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم عمران خان نے   روس کی سب سے بڑی مسجد اور اسلامک سنٹر کا دورہ  کیا ہے، وفاقی وزرا اوروفد کے ارکان وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ  تھے ۔وزیراعظم عمران خان  نے کیتھڈرل مسجد میں نوافل بھی ادا کیے۔ قبل ازیں  وزیراعظم عمران خان  کی  روس کے ڈپٹی وزیر اعظم  سے ملاقات ہوئی ، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کے مرکزی پہلووں پر تبادلہ خیال کیا اور خطےکی صورت حال پر بھی بات کی۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان روس کے دو روزہ دورے پر روس میں موجود ہیں اور آج وزیر اعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کےدرمیان ملاقات ہوئی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں