وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان صحت کارڈ کا اجراء کریں گے جس کا مقصد عوام کو طبی سہولیات کی مفت فراہمی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج اسلام آباد میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ جاری کریں گے۔ صحت کارڈ کا حامل گھر 10 لاکھ تک طبی سہولیات حاصل کرنے کا اہل ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان صحت کارڈ کے اجراء کی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔ اسلام آباد، آزاد کشمیر، پنجاب، گلگت بلتستان اور تھرپارکر کے شہری صحت کارڈ سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ صحت کارڈ کے حامل گھرانے نہ صرف سرکاری بلکہ نجی ہسپتالوں میں بھی علاج کی سہولیات حاصل کرسکیں گے۔ کارد کے حامل افراد مندرجہ ذیل بیماریوں کا مفت علاج کراسکیں گے: دل کی بیماری شوگر (ذیابیطس) کی ایسی پیچیدگی جو ہسپتال داخلے کا باعث بن جائے حادثاتی طور پر لگنے والی چوٹ دیگر سڑک پر پیش آنے والے حادثات فریکچر یعنی ہڈی ٹوٹنا آگ سے جل جانا اعصابی پیچیدگیاں گردوں کی پیوند کاری اور دیگر علاج کینسر(سرطان) خون کی بیماری (تھیلیسمیا) جانڈس (یرقان) زچگی اور حمل (پریگنینسی) معاونِ خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق صحت کارڈ سندھ کے علاوہ ملک بھر کیلئے کار آمد ہوگا، تاہم مختلف ڈویژنز میں اس کی رجسٹریشن فعال ہونا باقی ہے۔