تازہ ترین

وزیر اعظم شہباز شریف بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کیلئے روانہ

وزیر-اعظم-شہباز-شریف-بلوچستان-کے-سیلاب-زدہ-علاقوں-کے-دورے-کیلئے-روانہ

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ آج کریں گے جس کا مقصد متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا جائزہ لینا ہے۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم دورے کیلئے روانہ ہوگئے۔  تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے جائزے اور متاثرین سے ملاقات کیلئے صوبے کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے جن میں چمن اور خشنوب شامل ہیں۔ https://twitter.com/Marriyum_A/status/1553954890308849664?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1553954890308849664%7Ctwgr%5E32570dc83e3ec9ba7bfbdd85ff2de8fb7f68042c%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fmmnews.tv%2Furdu%2Fpm-shehbaz-to-visit-balochistan-flood-hit-areas%2F وزیر اعظم شہباز شریف سیلاب زدہ علاقے خشنوب، قلعہ سیف اللہ میں سیلاب کے متاثرین کیلئے قائم کردہ خیمہ بستی کا بھی دورہ کریں گے۔ خشنوب میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو بھی ہوگی جسے تمام ٹی وی چینلز نشر کریں گے۔ بعد ازاں وزیر اعظم چمن میں بھی سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور مقامی لوگوں سے ملاقات بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ  بلوچستان ایک ماہ سے زائد عرصے سے بارش کے باعث تباہ حالی کا شکار ہے  جبکہ وزیر اعظم نے دورے کا فیصلہ گزشتہ ماہ کے آخر میں کیا۔ https://twitter.com/GovtofPakistan/status/1553991496436748289?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1553991496436748289%7Ctwgr%5Edc8c8e13506b572a30602bdb8cc54748e20c3393%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2F9newshd.tv%2Fpost%2Fpm-in-balochistan-to-review-relief-activities-in-flood-affected-areas آج سے 2 روز قبل بھی وزیر اعظم شہباز شریف بلوچستان کے دورے کیلئے جیکب آباد پہنچ گئے۔ وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو جیکب آباد میں این ڈی ایم اے حکام اور چیف سیکریٹری بلوچستان نے سیلاب سے نقصانات پر بریفنگ دی۔ 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں