اسلام آباد: وزیراعظم نے اسلامی اتحاد کو فروغ دینے میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے قائدانہ کردار کی تعریف کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف السعود نے ملاقات کی ہے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے اسلامی اتحاد کو فروغ دینے میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے قائدانہ کردار کی تعریف کی، وزیراعظم نے خطے اور اس سے باہر امن و سلامتی کے لیے مملکت سعودی عرب کی کوششوں کا اعتراف کیا، وزیراعظم نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے سعودی عرب کی ترقی اور خوشحالی کے وژن کی تعریف کی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پائیدار برادرانہ تعلقات میں سعودی ولی عہد کے گراں قدر تعاون کو بھی سراہا، وزیراعظم نے مشکل وقت میں پاکستان کی مستقل حمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا، وزیراعظم نے پاکستان کو دی جانے والی حالیہ مالیاتی بجٹ امداد پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔