اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج پنڈدادنخان کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان آج پنڈدادنخان کے دورے کے دوران قلعہ نندنہ کا دورہ کریں گے جبکہ مختلف منصوبوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزرا بھی ہوں گے۔ وزیراعظم پنڈدانخان میں 2 نیشنل پارکس کی بنیاد بھی رکھیں گے جبکہ ٹلہ جوگیاں اور نندنا قلعہ کی بحالی بھی دورے میں شامل ہے۔ وزیر اعظم کا دورہ سری لنکا کے دوران کہنا تھا کہ میرا سیاست میں آنے کا مقصد ملک سے غربت کا خاتمہ ہے اور شوکت خانم کینسراسپتال بھی غریبوں کے لیے ہی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکن صدر کے ساتھ گزشتہ روز مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔ ہم سرمایہ کاری، منافع بخش کاروبار کے ذریعے غربت کم کر سکتے ہیں جبکہ پاکستان اور سری لنکا دہشت گردی سے بھی متاثر رہے ہیں۔