تازہ ترین

وزیرکے قافلے کی گاڑی سے کسانوں کی موت، احتجاج پرسدھوگرفتار

وزیرکے-قافلے-کی-گاڑی-سے-کسانوں-کی-موت،-احتجاج-پرسدھوگرفتار

بھارتی سیاستدان و سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو اُترپردیش میں وزیر کے قافلے کی گاڑی کی ٹکر سے کسانوں کی ہلاکت کے واقعے کیخلاف احتجاج کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اُترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری میں کسانوں کے احتجاج کے دوران حکمران جماعت بھارتیہ جنتہ پارٹی (بی جے پی) سے تعلق رکھنے والے جونیئر وزیر داخلہ اجے مشرا کے قافلے کی گاڑی کو ڈرائیور نے مظاہرین پر چڑھا دیا تھا، جس سے 4 کسان ہلاک ہوگئے۔ مقامی پولیس کے مطابق واقعے کے بعد مشتعل مظاہرین نے کار کو آگ لگائی دی تھی، جس سے کار میں سوار 4 افراد بھی ہلاک ہوئے۔ واقعے کیخلاف چندی گڑھ میں گورنر ہاؤس کے قریب احتجاج کے دوران نوجوت سدھو اور ان کے ساتھ موجود مظاہرین و دیگر ارکان اسمبلی نے مودی سرکار اور یوپی حکومت کیخلاف نعرے لگائے، جونیئر وزیر داخلہ اجے مشرا کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کرنے پر پولیس کی بھاری نفری نے سابق کرکٹر و سیاستدان سدھو سمیت کانگریس کے دیگر ارکان اسمبلی اور سیاسی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ پولیس وین سے ہی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوت سدھو کا کہنا تھا کہ کیا کسانوں کو قتل کرنیوالوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرنا جرم ہے؟، یہ میرا بنیادی حق ہے کہ میں کسانوں کیلئے آواز بلند کروں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کسانوں پر اپنی آمرانہ سوچ مسلط کررہی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں