وزیرِ اعظم شہباز شریف چند گھنٹوں کے سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ
شائع شدہ تاریخ 12 مارچ, 2026
شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر وزیرِ اعظم سعودی عرب پر روانہ ہوئے ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔
ملاقات میں خطے میں جاری کشیدگی اور علاقائی سیکیورٹی صورتِ حال پر تبادلہ خیال ہو گا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔