تازہ ترین

وزیرداخلہ رانا ثنا اور چیف الیکشن کمشنر کا پنجاب ضمنی انتخابات کے سکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال

وزیرداخلہ-رانا-ثنا-اور-چیف-الیکشن-کمشنر-کا-پنجاب-ضمنی-انتخابات-کے-سکیورٹی-انتظامات-پر-تبادلہ-خیال

اسلام آباد : وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، پنجاب ضمنی انتخابات کے دوران سکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ضمنی انتخابات کے دوران سکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ پریزائیدنگ افسران کو پولیس سکیورٹی فراہم کرے گی جبکہ پولیس، رینجرز اور فوج کے اہلکار سکیورٹی پر مامور ہونگے۔ پریزائیڈنگ افسران پولنگ اسٹیشن کے نتائج کی کاپی بھیجتے وقت موبائل لوکیشن آن رکھیں گے اورنتائج پولنگ ایجنٹس کے سامنے بھیجیں گے، انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہونے پر پریزائیڈنگ افسر آر او آفس پہنچ کر فارم 45 جمع کرائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے پولنگ ایجنٹس سے کہا ہے کہ پریزائیڈنگ افسران کے دستخط شدہ فارم کے بغیرپولنگ اسٹیشن نہ چھوڑیں۔ الیکشن کمیشن نے مرکزی، صوبائی اور ہر آر او آفس میں کنٹرول رومز بھی قائم کر دیئے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں