ملتان: وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی کی ہمشیرہ کے انتقال پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ‘ وزیراعظم عمران خان ‘ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ‘ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار‘ گورنر پنجاب چودھری سرور ‘ معروف بزنس مین اور معروف ہاشو گروپ کے چیئرمین صدر الدین ہاشوانی ‘ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے گہرے دکھ و رنج کا اظہارکیاہے۔ اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میںانہوں نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے مرحومہ کی درجات کی بلندی کیلئے دعاکی۔ دریں اثناء ترک وزیر خارجہ میو لودچاوس اولو نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو ٹیلی فون کیا اور ان کی ہمشیرہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔