نیویارک:امریکہ میں موجود وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کنے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور انٹونی بلنکن کی ملاقات اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرزکی عمارت میں ہوئی۔ ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ پاکستانی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں اور پاکستان سے معاشی وتجارتی تعلقات مضبوط کرنا چاہتےہیں۔ انٹونی بلنکن نے کہا کہ فوڈ سمٹ میں پاکستان کی شرکت پر اظہار تشکر بھی کیا اور کہا کہ امریکا نے خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی توجہ مرکوز رکھنی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان جیو پولیٹیکل صورت حال کے باعث کئی چیلنجز کا سامنا ہے، عالمی سطح پر ہوئے واقعات کے باعث سیکیورٹی چیلنجز درپیش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے امریکی اورپاکستانی سرمایہ کاروں، کاروباری حضرات اور تاجروں کے لیے مل کرمواقع پیداکرنے کے لیے دونوں ممالک کےدرمیان روابط بڑھاناچاہتے ہیں۔