تازہ ترین

وزیراعلی ٰ پنجاب کے انتخاب کا معاملہ چوہدری نثار کا لاہور نہ جانے کا فیصلہ

وزیراعلی-ٰ-پنجاب-کے-انتخاب-کا-معاملہ--چوہدری-نثار-کا-لاہور-نہ-جانے-کا-فیصلہ

راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار آج پنجاب اسمبلی کی کارروائی میں بھی شریک نہیں ہونگے۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار لاہور جانے کے بجائے راولپنڈی میں موجود ہیں۔ چوہدری نثار نے(  فیض آباد ) راولپنڈی میں اپنی رہائش گاہ کے قریب نماز جمعہ ادا کی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق  وزارت اعلی پنجاب کے انتخاب پر ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ان کا  لاہور جانے کا آج کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اس سے قبل چوہدری نثار نے پہلے وزیراعلیٰ کے انتخاب ميں کسی امیدوار کو ووٹ نہیں ڈالا تھا۔ واضح رہے کہ چوہدری نثار 2018 کے انتخابات میں راولپنڈی سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔ چوہدری نثار نے گزشتہ سال قانونی پابندی کے باعث رکن صوبائی اسمبلی کا حلف اٹھایا تھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں