لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پولیسمیں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کرلیا،آئی جی پنجاب عارف نوازکی آئی جی بلوچستان محسن بٹ کی تعیناتی کا امکان ہے،ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن سمیت متعدد افسران بھی تبدیل کیے جارہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پنجاب پولیس کی کارکردگی سے بھی ناخوش ہیں، جس کے باعث وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی پنجاب پولیس سے لیکر محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کرلیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن اور سی سی پی او سمیت متعدد افسران کی تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔آئی جی پنجاب عارف نوازکی تبدیلی کا بھی امکان ہے۔ آئی جی پنجاب کی جگہ محسن حسن بٹ جواس وقت آئی جی بلوچستان ہیں، ان کی تعیناتی متوقع ہے۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مسقط روانگی سے قبل صوبائی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزراء کی کارگردگی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کابینہ ارکان کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی وارننگ پر ترجمان شہبازگل اور عون چودھری مستعفی ہوگئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام وزراء اور مشیران کو کارکردگی دکھانے اور عوامی مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار مسقط روانہ ہوگئے، مسقط میں دو روزہ قیام کے بعد عمرے کی سعادت کیلئےسعودی عرب جائیں گے۔ وزیراعلیٰ کی وارننگ کے بعد وزیراعلیٰ کے مشیر عون چوہدری اور ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔