اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے قوم کیلئے عید میلاد النبیﷺ کی تیاریوں سےمتعلق خصوصی ویڈیو پیغام شئیر کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نےعید میلادالنبیؐ کی آمد پر تیاریوں کےحوالے سے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا کہ ربیع الاوّل کا مہینہ مسلمانوں کے لیے بہت خاص ہے، نبی مکرمﷺدنیاکےسب سےبڑےرہنماہیں اور اللّٰہ کے نبی ﷺ نے لوگوں کو متحد کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ مہینہ مسلمانوں کے لیے خوشیوں اور برکتوں والا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عید میلاد النبیؐ کا ایسا جشن منائیں کہ ملکی تاریخ میں پہلےکبھی ایسا نہیں منایا گیا ہو۔ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے اپنے گھر بنی گالہ میں ربیع الاوّل کے سلسلے میں چراغاں کی تصاویر شیئر کی تھیں۔ عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے وزیراعظم کی رہائش گاہ پر چراغاں کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1449079916910231558?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1449079916910231558%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fgnnhd.tv%2Furdu%2Fnews%2F7906 یاد رہے کہ 19 اکتوبر کو پاکستان بھر میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ بارہ ربیع الاول کے دن ولادت النبی ﷺ کا جشن منایا جائے گا۔وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے اس سلسلے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جبکہ جیلوں میں قید مجرمان کی سزاؤں میں کمی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔