تازہ ترین

وزیراعظم نے ملک کی معاشی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم--نے-ملک-کی-معاشی-صورتحال-پر-ہنگامی-اجلاس-طلب-کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی معاشی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ وزیر اعظم میڈیا آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں معاشی ٹیم اور معیشت سے متعلق اعلیٰ حکام شریک ہوں گے ۔ اجلاس میں ڈالر کی قیمت میں حالیہ اضافے کی وجوہات اور اس کے سدباب کے لئے اقدامات پر غور ہوگا۔ وزیراعظم کی معاشی ٹیم ملکی معاشی صورتحال اور روپے کی قدر کے حوالے سے حقائق پر بریفنگ دے گی۔ اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس میں  کہا کہ  اگست میں سیاسی و معاشی حالات معمول پر آ جائیں گے ، سابق حکومت کی طرف سے آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی کی وجہ سے ملک میں معاشی مشکلات آئیں ، پاکستان کا آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو چکا ہے، اب کوئی رکاوٹ نہیں رہی، ڈالر کی قدر میں اضافہ میں 2 دن کی سیاسی صورتحال کا بڑا ہاتھ ہے ، اس کی معاشی وجوہات نہیں ہیں، ملک میں 60 دن کا ڈیزل موجود ہے، ایک دوست ملک 1.2 ارب ڈالرز کی آئل فنانسنگ کرے گا، رواں مالی سال میں 8 ارب ڈالر مختلف اداروں اور دوست ممالک سے مل جائیں گے۔ 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں