اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورہ پر پشاور جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے گورنر اور وزیراعلی کے پی ملاقات کریں گے ، وزیراعظم سے صوبائی کابینہ کے ارکان اور ارکان اسمبلی بھی ملاقات کریں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے جبکہ وزیراعظم کو صوبے کی سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم کو مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ اور کے پی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق بھی بات چیت کی جائے گی۔