تازہ ترین

وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان ورلڈبینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات

وزیراعظم-کے-پرنسپل-سیکرٹری-اعظم-خان-ورلڈبینک-میں-ایگزیکٹو-ڈائریکٹر-تعینات

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو ورلڈبینک میں تعینات کرنےکی منظوری دے دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم نے اعظم خان کی ورلڈبینک میں بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعیناتی کی منظوری دی ہے۔ اعظم خان ورلڈ بینک میں نویدکامران بلوچ کی جگہ ایگزیکٹو ڈائریکٹرکاعہدہ سنبھالیں گے۔ ذرائع نے بتایا ہےکہ اعظم خان کی ورلڈ بینک میں تعیناتی کی سمری فروری میں منظور کی گئی تھی، اعظم خاں رواں سال کے آخر میں ورلڈ بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹرکا عہدہ سنبھالیں گے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں