تازہ ترین

وزیراعظم کی جنگلات کی زمینوں پرقبضے کرنے والوں‌ کو وارننگ

وزیراعظم-کی-جنگلات-کی-زمینوں-پرقبضے-کرنے-والوں‌-کو-وارننگ

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جنگلات کی زمینوں پر لینڈ مافیا کے قبضے سے ان کے حجم میں کمی ہوئی۔ مصدقہ ڈیجیٹل ریکارڈ کی مدد سے لینڈ مافیاز اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کریں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تین بڑے شہروں میں لینڈ مافیا نے تقریباً ساڑھے پانچ ہزار ارب روپے کی اراضی پر قبضہ کیا ہے جبکہ جنگلات کے زیرِ قبضہ رقبے کی قیمت تقریباً 1869 ارب روپے ہے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جنگلات کی زمینوں پرلینڈمافیا کے قبضے سے ان کےحجم میں کمی ہوئی۔ سرکاری اراضی کے ابتدائی سروے میں مزاحمت کی وجوہات سامنےآگئیں، سیاسی اشرافیہ لینڈ مافیا کے ساتھ جنگلات سمیت بڑے سرکاری رقبے پر قابض تھی۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1462396671900352516?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1462396671900352516%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Furdu%2Fpakistan%2F2021%2F11%2F2440618%2F دوسری جانب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ کراچی میں تو جنگلات کی زمین آدھا فیصد سے بھی کم رہ گئی جبکہ  بینظیرآباد میں جنگلات کے تقریبا 11ہزارایکڑ زمین پر پر قبضہ ہوچکا ہے۔ ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ ملک میں جنگلات کی سات لاکھ ایکڑ اراضی پر قبضہ ہو چکا جس کی مالیت 500 ارب روپے سے زائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا کےلئے یہ ریڈ وارننگ ہے ہماری حکومت قبضہ مافیا کو نہیں چھوڑے گی اس سلسلے میں عمران خان کے ہدایت پر  صوبوں نےعملدرآمد کرنا ہے تاکہ قبضہ چھڑواکر اس پر جنگل لگایا جائے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ لاہورمیں آلودگی کا معیار جانچنے کا کوئی جدید نظام موجود نہیں، کسانوں کو آلودگی سے نمٹنے کیلئے مشینیں دینے کا معاملہ پنجاب میں رکا ہوا ہے۔ ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ لاہور میں اسموگ کا مسئلہ بھارت کی وجہ سے ہے انہوں نے بھارت کے ساتھ اسموگ ایشو حل کرنے کیلئے عالمی کانفرنس بلانے کی بھی پیشکش کی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں