تازہ ترین

وزیراعظم کو روسی صدر کا فون، افغانستان کی صورتحال پر مشاورت

وزیراعظم-کو-روسی-صدر-کا-فون،-افغانستان-کی-صورتحال-پر-مشاورت

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری کوافغان عوام کیلئے مثبت کردار ادا کرنا ہوگا ‏عالمی برادری افغانستان میں معاشی استحکام کیلئےکردار ادا کرے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو روسی صدر پیوٹن نے ٹیلی فون کیا جس میں دونوں ‏رہنماؤں کے درمیان افغانستان کی صورتحال پر مشاورت کی گئی، علاقے میں تیزی سےبدلتی ‏صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر بھی بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے وفود کے تبادلوں اور مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی ساتھ ہی دونوں ‏کاروباری تعلقات اور توانائی شعبےمیں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم نے پاک روس گیس پائپ لائن منصوبےکی جلد تکمیل کی خواہش کااظہار کیا اور ‏افغانستان کی بدلتی صورتحال پر مربوط حکمت عملی اپنانے پر زور دیا۔ وزیراعظم نے پاکستان اور ‏روس کے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ روسی صدر سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ مستحکم افغانستان پاکستان اورعلاقائی استحکام ‏کیلئےضروری ہے جامع سیاسی تصفیہ ہی افغانستان کے مستقبل کاضامن ہے افغان عوام کی ‏سیکیورٹی اور حقوق کا تحفظ یقینی ہونا چاہیئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری کوافغان عوام کیلئے مثبت کردار ادا کرنا ہوگا عالمی برادری ‏افغانستان میں معاشی استحکام کیلئےکردار ادا کرے افغانستان میں انسانی ضروریات پوری کرنے ‏کےاقدامات کرنا ہوں گے افغانستان کےمعاملےپرسہ فریقی طریقہ کار کو اہم سمجھتےہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں