تازہ ترین

وزیراعظم کا5 ضروری اشیاء پر سبسڈی جاری رکھنے کا فیصلہ

وزیراعظم-کا5-ضروری-اشیاء-پر-سبسڈی-جاری-رکھنے-کا-فیصلہ

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے اگلے مالی سال کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5 ضروری اشیاء پر سبسڈی جاری رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں غریب اور  پسماندہ طبقے کے لیے ریلیف کا فیصلہ کیا گیا۔ جاری اعلامیے کے مطابق سبسڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے پورے ملک میں غریب اور پسماندہ طبقے کو دی جائے گی، 5 بنیادی اشیائے ضروریہ کم نرخوں پر فراہم کی جائیں گی جبکہ آٹا، چینی، گھی، خوردنی تیل، دالوں اور چاول کی کم نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے نیٹ ورک میں توسیع کی بھی منظوری دی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں