وزیراعظم کا مہنگائی پر نوٹس، پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس بلا لیا
شائع شدہ تاریخ 14 مئی, 2020
وزیراعظم عمران خان نے تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مہنگائی کی صورتحال پر نوٹس لیتے ہوئ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس بلا لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت بلائے گئے اجلاس میں وزراء اور چیف سیکرٹریز شریک ہونگے، اجلاس میں وزیراعظم کو مہنگائی کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔اجلاس میں شرکاء کی جانب سے وزیراعظم کو مہنگائی کنٹرول کرنے سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم کو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آرڈیننس کے ثمرات سے بھی آگاہی دی جائے گی۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان مہنگائی کنٹرول کرنے سے متعلق ہدایات بھی دیں گے۔