وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلیفون کیا اور کلائمیٹ ریسیلنیٹ پاکستان کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کیساتھ دوطرفہ دلچسپی کے معاملات اور بین الاقوامی امور پر گفتگو کی۔ وزیراعظم نے طیب اردوان کو کلائمیٹ ریسیلینٹ پاکستان کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ سیلاب متاثرین کیلئے کلائمیٹ ریسیلنیٹ پاکستان کانفرنس کا انعقاد 9 جنوری کو جنیوا میں ہوگا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی امور پر رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔