وزیراعظم کا اعلان: آئندہ دنوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ متوقع
شائع شدہ تاریخ 10 مارچ, 2026
گزشتہ روز قوم سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ معیشت کو مستحکم رکھا جائے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم نے کفایت شعاری سے بچائے گئے اخراجات سے عوام کو ریلیف پہنچانے کا بھی اعلان کیا۔
پنجاب،کے پی اور بلوچستان کی صوبائی حکومتوں نے بھی توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے ضروری فیصلوں کا اعلان کردیا۔
دوسری جانب سندھ کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے خطے کی موجودہ صورتحال پر قوم سے خطاب میں کفایت شعاری اقدامات کا اعلان کیا ہے۔