اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کورونا وبا کی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا۔ آج سہہ پہر اجلاس میں این سی او سی، وزارت قومی صحت اور دیگر حکام شریک ہوں گے۔ شرکاء کو بریفنگ دی جائےگی۔ این سی او سی کی جانب سے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سفارشات بھی وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی۔ پابندیاں بڑھانے کا امکان ہے۔ ملک بھر میں چوتھی لہر میں کیسز کا پھیلاؤ کم نہ ہوا، مثبت شرح آٹھ اعشاریہ چھ ایک فیصد تک پہنچ گئی۔ روزانہ کیسز میں اضافے کیساتھ مثبت شرح بھی تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہے۔ گزشتہ روز پنجاب میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح مجموعی شرح 4 عشاریہ فیصد رہی۔ سندھ میں مثبت کیسز کی شرح 15 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی۔ خیبر پختونخوا میں مثبت کیسز کی شرح 5 عشاریہ 6 فیصد جبکہ بلوچستان میں مثبت کیسز کی شرح 7 عشاریہ 26 فیصد رپورٹ ریکارڈ ہوئی۔