تازہ ترین

وزیراعظم نے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا

وزیراعظم-نے-کراچی-نیوکلیئر-پاور-پلانٹ-کا-افتتاح-کردیا

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد سے ورچوئلی کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ-2 (کے-2) کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ 11 سو میگا واٹ کا نیوکلیئر پاور پلانٹ نہ صرف بجلی پیدا کرے گا بلکہ کلین انرجی پیدا کرے گا۔ یہ ہمارے لیے اس وجہ انتہائی اہم ہے کہ ہمارا ملک دنیا کے ان 10 ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، پاکستان سمیت 10 ممالک کو گلوبل وارمنگ سے سب سے زیادہ خطرہ ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے گلیشیئرز پاکستان کے دریاؤں کا 80 فیصد پانی فراہم کرتے ہیں۔ تاہم جس تیزی سے عالمی درجہ حرارت بڑھ رہا ہے اور گلیشیئرز پگھل رہے ہیں تو ہمیں خطرہ یہ ہے کہ اگر ہم نے اسے نہ روکا تو ہماری آنے والی نسلوں کو پانی کا بہت بڑا مسئلہ درپیش ہوگا کیوں کہ ہمارا ملک، ہماری زراعت، فوڈ سیکیورٹ دریا کے پانی پر انحصار کرتی ہے۔ چینی اٹامک کمیشن کے سربراہان کی تقاریر کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اس سے پاکستان کی افرادی قوت کی تربیت ہورہی ہے اور مزید بھی ہوگی اس عرصے کے دوران 40 ہزار چینی سائنسدان یہاں آتے رہے ہیں، لہٰذا اس پاور پلانٹ سے کو ٹیکنالوجی کا تبادلہ ہوگا اس سے ہمارے ملک کو بہت فائدہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ہم پاکستان چین سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے کی خوشی منا رہے ہیں، چین کے ساتھ ہمارا منفرد تعلق ہے جو ایسا سیاسی تعلق بن چکا ہے جو عوامی سطح تک پہنچ چکا ہے، حالانکہ عوام سطح پر اتنا رابطہ نہیں ہے اور ہماری افرادی قوت دنیا کے دیگر ممالک میں زیادہ جاتی ہے لیکن چین سے وہ تعلق ہے جو ہر سطح تک پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے عوام کے دِلوں میں یہ بات بیٹھ چکی ہے کہ ہر مشکل وقت میں چین ہمارے ساتھ کھڑا ہوتا ہے اور اس وجہ سے پاکستانیوں کی چین کے ساتھ جذباتی وابستگی ہے۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے مطابق کے-2 تھرڈ جنریشن کا جدید ترین پلانٹ ہے جس میں بہتر حفاظتی نظام بالخصوص اندرونی اور بیرونی حادثات کی روک تھام اور ہنگامی ردِعمل کی بہتر صلاحیت موجود ہے۔ پاکستان جوہری توانائی کمیشن کے زیر انتظام 6 جوہری بجلى گھر چل رہے ہیں جن میں سے 2 کراچى میں جبکہ دیگر 4 پلانٹ ضلع میانوالی میں چشمہ کے مقام پر واقع ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں