اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آج معیشت، اور مہنگائی کے حوالے سے اجلاس طلب کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس آج ہوگا، ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،عوامی مشکلات کے تدارک کے لیے حکمت عملی پر مشاورت ہو گی ۔ اجلاس میں وزراء کو صوبائی و ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اقدامات کے حوالے سے ہدایات دی جائیں گی، عوامی ریلیف کے حوالے سے بڑے اعلان متوقع ہیں۔ وزیراعظم، وفاقی وزرا کوعوامی مشکلات کے تدارک کے لیے صوبائی اورضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اقدامات کے حوالے سے ہدایات دیں گے۔ واضح رہےکہ ملک میں بجلی کے بعد پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد عوام کی جانب سے سخت رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔