اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے لانگ مارچ کے حوالے سے وفاقی کابینہ کی کمیٹی تشکیل دے دی۔ لانگ مارچ کا جائزہ لینے کے لیے سیاسی کمیٹی کی سربراہی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کریں گے۔ کمیٹی میں ن لیگ کی طرف سے ایاز صادق، سعد رفیق، مریم اورنگزیب شامل ہیں۔ کمیٹی لانگ مارچ کے حوالے سے امن و امان قائم رکھنے اور سیاسی بات چیت کیلیے قائم کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں بات چیت کیلیے تیار ہیں لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے ہوٹل مالکان کو لانگ مارچ کے حوالے سے کسی بھی شخص کو ہوٹل میں نہ ٹھہرانے کا نوٹس بھی جاری کر دیا گیا۔