وزیراعظم شہباز شریف نے آج پارلیمانی پارٹی کے سربراہوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے اہم فیصلوں سے متعلق اعتماد میں لیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آج پارلیمانی پارٹی کے سربراہوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے یہ اجلاس شام ساڑھے 6 بجے ہوگا جس میں پارلیمانی رہنماؤں کو اہم فیصلوں سے متعلق اعتماد میں لیا جائے گا۔ وزیراعظم ہاؤس میں حکومتی اتحادی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نے ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر وزرا کو اعتماد میں لینے کے لیے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس جمعرات کو طلب کر رکھا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس کا ایک نکاتی ایجنڈا ہوگا اور یہ جمعرات کی صبح 9 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔