وفاقی کابینہ 20 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی، اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں نیشنل سائبر سیکیورٹی پالیسی پیش کی جائے گی۔ وفاقی کابینہ ایف آئی اے کے جرائم شیڈول میں نئے قوانین شامل کرنے کی منظوری دے گی ۔ چیئرمین سی ڈی اے اسلام آباد میں قائم تجاوزات کے خاتمے سے متعلق رپورٹ کابینہ کو پیش کریں گے ۔ وفاقی کابینہ دو ملزمان نسیم غوری اور غلام شبیر کو یو اے ای کے حوالے کرنے کی منظوری دے گی۔وفاقی کابینہ نیشنل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2021 کی منظوری دے گی۔ وفاقی کابینہ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے پر بریفنگ دی جائے گی۔ کابینہ جاپان کی جانب سے عطیہ کردہ چار ایمبولینسیں درآمد کرنے کی منظوری دے گی۔کابینہ اجلاس میں غیر ضروری کاروباری ریگولیشن ختم کرنے کے لئے قانون کے ڈرافٹ پیش کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ دوطرفہ سرمایہ کاری ٹریٹی کی منظوری دے گی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی رٹ پٹیشن نمبر 244 میں جاری ہدایات کابینہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی ۔چیک ری پبلک کے ساتھ دوہری شہریت کا معاملہ کابینہ ایجنڈا میں شامل ہیں۔ وفاقی کابینہ کورنگی فشنگ ہاربر اتھارٹی کے ایم ڈی کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔ وفاقی کابینہ پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کے بورڈ پر گورنرز کی تشکیل نو کی منظوری دے گی۔ کابینہ ادارہ شماریات کے چیف اسٹیٹیشن کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔ہائیڈرو کاربن ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے بورڈ آف گورنرز کے چار ارکان کی تعیناتی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہیں۔ وفاقی کابینہ ای سی سی اور کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی