اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا چوہدری شجاعت کے صاحبزادے سے ٹیلی فونک رابطہ،وزیر اعظم نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں وزیراعظم عمران خان نے چوہدری شجاعت کے بیٹے سے ان کی خیریت دریافت کی اور انہوں نے چوہدری شجاعت حسین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس رابطے میں عمران خان نے چوہدری شجاعت کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کو کل طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے سروسز ہسپتال لے کر جایا گیا تھا جہاں ان کے کچھ ٹیسٹ بھی کیے گئے۔