تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان نے کل تمام پاکستانیوں کو کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے باہر نکلنے کی تلقین کر دی

وزیراعظم-عمران-خان-نے-کل-تمام-پاکستانیوں-کو-کشمیر-سے-اظہار-یکجہتی-کے-لیے-باہر-نکلنے-کی-تلقین-کر-دی

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کل پاکستانیوں کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے باہر نکلنے کی تلقین کر دی۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چاہتا ہوں کہ کل دوپہر کو 12 بجے سے ساڑھے 12 بجے کے درمیان قوم کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے اکٹھا ہو اور مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کو یہ پیغام دے کہ پوری پاکستانی قوم فاشسٹ نظام ، 24 دن کے مسلسل کرفیو اور روزانہ کی بنیاد پر خواتین اور بچوں سمیت کشمیریوں کو شہید کرنے اور زخمی کرنے کے ظلم کے خلاف ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ I want all Pakistanis to come out tomorrow 12 noon -12.30 pm to show solidarity with the Kashmiri people and send the Kashmiris in IOK a clear message that the entire Pakistani nation stands in solidarity with them & against Indian fascist oppression, the inhumane 24-day curfew,— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 29, 2019 اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں کشمیریوں کو ہر حال میں یہ پیغام پہنچانا ہے کہ ہم اُن کے پیچھے کھڑے ہیں۔اسی لیے میں تمام پاکستانیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کل کا دن آدھا گھنٹہ اپنا کام کاج چھوڑ کر کشمیریوں سے اظہار یکجتہتی کے لیے باہر نکلیں ۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تاحال کرفیو نافذ ہے جو چوتھے ہفتے میں داخل ہو گیا ہے ۔ وادی میں اس دوران صرف نقل وحمل پر ہی پابندی عائد نہیں بلکہموبائل، نیٹ اور ٹیلی فون سروسز بھی معطل ہیں جس کے باعث وادی کا پوری دنیا سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔جس کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان نے ہر ہفتے میں جمعہ کے دن آدھا گھنٹہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیے مختص کیاتھا جس کے تحت دوپہر 12 سے ساڑھے 12 بجے تک کام کاج چھوڑ کر اور ٹریفک روک پر قوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرے گی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں