اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس18فروری کو طلب کرلیا ہے جس میں ترک صدر کےدورہ پاکستان میں معاہدوں سے متعلق کابینہ کواعتماد میں لیاجائےگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس 18 فروری کوہوگا، اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور ہو گا اور ترک صدر کےدورہ پاکستان میں معاہدوں سے متعلق کابینہ کواعتماد میں لیاجائےگا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ مہنگائی کی روک تھام کےاقدامات کا بھی جائزہ لے گی اور پاکستان اسٹیل کے معاملےپربھی کابینہ کو بریف کیا جائےگا۔ احساس پروگرام میں ارکان پارلیمان کوشامل کرنے پربریفنگ ، گیس کی قیمتوں اور بجلی کےبلوں کا معاملہ اور دالوں پر ٹیکس ریگولیڑی ڈیوٹی پر غور ایجنڈےکاحصہ ہیں۔ ذرائع کا کہناہے کہ بھارت سےایک بارکےلیےکیڑےمارادویات کی درآمد کی اجازت ، بچوں کےحقوق سے متعلق قومی کمیشن کی تشکیل کا معاملہ اورپاکستان نرسنگ کونسل کےممبر کی تعیناتی کانوٹی فکیشن ایجنڈے میں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق کہ کابینہ مشترکہ مفادات کونسل کےمستقل سیکرٹریٹ کےقیام پربھی غورکرےگی۔