بیجنگ : وزیراعظم عمران خان سے چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے چیئرمین کی ورچوئل ملاقات ہوئی جس میں سی پیک کے جاری منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں فریقین نے سی پیک کی بروقت تکمیل اور اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے اپنےعزم کا اعادہ کیا۔ پاکستان اور چین کے سرمایہ کاری بورڈ کے درمیان سی پیک کے تحت صنعتی تعاون کے فروغ کے معاہدے پر بھی دستخط کئے گئے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کورونا کے باوجود مشترکہ تعاون سے سی پیک کے منصوبوں پر کام بتدریج آگے بڑھا۔ سی پیک کے ابتدائی منصوبوں نے پاکستان کے معاشی منظرنامے کو تبدیل کر دیا۔ فریقین کی گوادر کو تجارت اور صنعت کا مرکز بنانے کی کوششیں جاری رہیں گی۔