تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف کی ون آن ون ملاقات

وزیراعظم-عمران-خان-سے-آرمی-چیف-کی-ون-آن-ون-ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، جس میں اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال سمیت دیگر ملکی امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے ون آن ون ملاقات کی، جس میں اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال، پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور اور افغانستان سمیت خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل باجوہ کے درمیان ملاقات قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد ہوا۔ اس سے پہلے وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم سمیت اعلیٰ عسکری اور سول قیادت نے شرکت کی، سیکریٹری داخلہ نے نیشنل ایکشن پلان پر بریفنگ دی۔ اعلامیے میں ایپکس کمیٹی نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کی اور انسداد دہشت گردی کے قومی ادارے نیکٹا کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشتگردی اور نفرت انگیز تقاریر کی کوئی گنجائش نہیں، دہشتگردوں کو جلد ازجلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ ایک مثال قائم ہو، ملک دشمن عناصر فرقہ واریت اور نفرت انگیز تقاریر کے ذریعے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، ریاست ایسے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ایکشن پلان پر پوری طاقت کے ساتھ عملدرآمد کی بھی ہدایت کردی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں