ملکی سیاسی صورت حال میں اتار چڑھاؤ اور پنجاب میں اہم ملاقاتوں کے تناظر میں وزیراعظم عمران خان لاہور کا دورہ کریں گے۔ لاہور آمد پر وزیراعظم عمران خان گورنر ہاؤس میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے، جب کہ گورنر چوہدری سرور اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار سمیت صوبائی وزرا سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی ہونگی۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار صوبے کے اہم امور پر اعتماد میں لیں گے، ملاقاتوں میں سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز پر مشاورت ہوگی۔ وزیراعظم راولپنڈی ڈویژن کے ارکان پارلیمنٹ سے ملا قات اور بعد ازاں خطاب کریں گے۔ اس دوران وزیراعظم کی جانب سے انڈسٹریل پیکج کا اعلان بھی کیا جائے گا۔