وزیراعظم عمران خان آج رات قوم سے اہم خطاب کریں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج رات قوم سے خطاب کریں گے۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1509441040469483521?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1509441040469483521%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F281844- دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے بھی وزیراعظم کے قوم سے خطاب کی تصدیق کی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے ، حتمی وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ فیصل جاوید خان نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ وزیراعظم عمران خان اپنی قوم کے لیے ڈٹ کر کھڑے ہیں اور ان شاء اللہ فتح پاکستان کی ہے، فتح کپتان کی ہے۔ https://twitter.com/FaisalJavedKhan/status/1509442040865636353?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1509442040865636353%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F281844- یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز بھی قوم سے خطاب کا اعلان کیا تھا تاہم بعد ازاں وزیراعظم کا قوم سے خطاب مؤخر کر دیا گیا تھا۔