اسلام آباد :- وزیراعظم شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ https://twitter.com/Marriyum_A/status/1592418376575746049?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1592418376575746049%7Ctwgr%5E448678a0a8810acf0760a79f23073d67c490537b%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.92newshd.tv%2Fabout%2Fvzyrazm-shhbaz-shryf-korona-ka-shkar وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹویٹ میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شہباز شریف کی طبیعت دو روز سے ناساز تھی، ڈاکٹر کے مشورے سے کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آ گیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ وزیراعظم کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔ ادھر دوسری جانب قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم جلد صحت یاب ہو جائیں گے اور ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرتے رہیں گے۔