اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیاہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل دن 2 بجے طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزراء اور تینوں سروسز چیفس شرکت کریں گے، اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا۔