وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے پاکستان واپس پہنچ گئے
شائع شدہ تاریخ 13 مارچ, 2026
دوے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے جدہ میں ملاقات ہوئی جس میں خطے میں حالیہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال سمیت امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ طور پر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعظم نے آزمائشی حالات میں سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے کوشش جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ دورۂ سعودی عرب میں وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے۔