اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ڈی چوک کا دورہ کرتے ہوئے وہاں پر تعنیات سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ڈی چوک کا دورہ کیا، اس دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سے گفتگو کی اور فرائض انجام دینے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کی۔ شہباز شریف نے ڈی چوک کے دورے کے دوران کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے مشکل حالات میں ڈٹ کر دفاع کیا اور عوام کے جان و مال کو تحفظ فراہم کیا۔ https://twitter.com/RanaSanaullahPK/status/1529741305433276421?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1529741305433276421%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fmmnews.tv%2Furdu%2Fpm-shehbaz-visits-d-chowk-pays-tribute-to-leas%2F انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسزکی کارکردگی کو سراہتا ہوں جنہوں نے قانون کے مطابق فرائض سرانجام دیئے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئین و قانون کے راستے پرچلیں گے تو ہی ملک آگے بڑھے گا۔