وزیراعظم سے ایرانی سفیر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق
شائع شدہ تاریخ 22 اپریل, 2026
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال اور امن کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم اور ایرانی سفیر نے علاقائی استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔
گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا تھا کہ وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر ایران پر حملے روک رہے ہیں۔