وزیراعظم ایک بار پھر عوام سے براہ راست گفتگو کریں گے
شائع شدہ تاریخ 28 جولائی, 2021
وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر عوام سے ٹیلی فون پر براہ راست گفتگو کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم پاکستان سے فون پر آپ کی براہِ راست بات چیت کی اگلی نشست ان شاء اللہ یکم اگست بروز اتوار کی سہ پہر کو ہو گی۔ https://twitter.com/9newshdpk/status/1420323970914689027 سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ آپ کی گفتگو ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی، شہری 0519224900 نمبر پر وزیراعظم عمران خان سے بات کر سکیں گے۔