وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ کے لیے روانہ ہوں گے۔ سرکاری حکام کے مطابق ایک روزہ دورہ کے دوران وزیر اعظم عمران خان، گورنر بلوچستان سید ظہور آغا اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر اعظم کوئٹہ میں اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جس میں وزیراعظم کو بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اور سی پیک سمیت ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، دیگر وفاقی وزراء، ارکان قومی اسمبلی اور معاونین خصوصی بھی وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ ہوں گے۔ وزیراعظم کی مصروفیت کے باعث آج وفاقی کابینہ کا اجلاس نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع پنجگور اور نوشکی میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد وزیراعظم آج کوئٹہ کا اہم دورہ کر رہے ہیں۔