تازہ ترین

وزیراعظم آج شانگلہ میں جلسے سے خطاب کرینگے

وزیراعظم-آج-شانگلہ-میں-جلسے-سے-خطاب-کرینگے

وزير اعظم شہباز شريف آج ن ليگ کے پی کے صدر امير مقام کے حلقہ انتخاب شانگلہ ميں بشام کے مقام پر عوامی جلسے سے خطاب کريں گے، جس کی تيارياں مکمل کرلی گئی ہیں۔ وزیراعظم کے اس جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، جو کہ مسلم لیگ ن کی عوامی رابطہ مہم کا حصہ ہے۔ وزیر اعظم کے مشیر انجینیر امیر مقام کا کہنا ہے کہ شانگلہ کے عوام اپنے وزیراعظم کی آمد کے منتظر ہیں جو ایک محنتی سیاستدان کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں 11 مئی کو صوابی میں جلسہ ہوگا، جس سے وزیراعظم خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی عوامی رابطہ مہم کے بعد پاکستان مسلم لیگ نواز (ن) کی جانب سے بھی عوامی مہم کا اعلان دو روز قبل کیا گیا ہے، جس کا آغاز آج بروز ہفتہ 7 مئی سے ہو رہا ہے۔ آج بشام میں سیاسی پاور شو کے بعد ن لیگ کی عوامی رابطہ مہم دیگر شہروں تک بھی پہنچے گی۔ ن لیگی قیادت کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں جلسوں کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔ شہباز شریف، حمزہ شہباز، مریم نواز اور دیگر رہنما عوامی رابطہ مہم کے دوران خطاب کریں گے۔ اس دوران صوابی، اٹک، گجرات اور اوکاڑہ میں بھی اجتماعات ہونگے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں